sarfaraj alam

Add To collaction

لیکھنی کہانی -22-Oct-2023

ہائے غم اور خون میں لت پت یہ خط، پڑھتے پڑھتے بے ساختہ آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائے، اللہ ظالموں کو نیست و نابود کرے 😭😭💔

خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئیں گے

سلامتی ہو تم پر اے دوست ! امید کرتا ہوں کہ تم خیر و عافیت سے ہوگے ، دن رات خدا کی نعمتوں کا لطف لے رہے ہوگے ، سردی آنے والی ہے تو لحاف اور گرم کپڑے الماریوں سے اتار لینا تاکہ ٹھنڈی ہوائیں تمہارے صحت پر اثرانداز نہ ہوں ، مخملی چادریں بچھا لینا کہ تمہارے پاوں ٹھنڈی زمین کے عادی نہیں ہیں ، تمہاری تسلی کیلئے لکھ رہا ہوں کہ ہم سب بخیر و عافیت ہیں بس کل رات برابر والی عمارت پر میزائل آ گرا جس کی وجہ سے عمارت مسمار ہوگئی ، ملبے تلے دفن لاشوں کو نکالنے کی کوشش جاری ہے ، بارود کے کچھ ذرات آنکھ میں لگنے کی وجہ سے ماں کے آنکھوں کی بینائی جا چکی ہے ، بھاری ستون کندھے پر گرنے سے میرا ایک بازو تن سے جدا ہوگیا ہے ، دوسرے ہاتھ سے تمہارے نام یہ خط لکھ رہا ہوں ، بابا پڑوسیوں کی خیر خبر لینے گئے ہیں امید ہے کہ تھوڑی دیر میں ان کا لاشہ صحیح سلامت گھر پہنچا دیا جائے گا ، اور ہاں پرسوں ہی ایک چاند سے بچے نے میری بہن کے گھر جنم لیا ، کل سے ہی میرے پہلو میں سویا ہوا ہے ، سر کا اگلا حصہ کُھلا ہوا ہے جہاں اب کچھ خون جما ہوا ہے لیکن آنکھیں نہیں کھول رہا ، سوچا تھا کہ جب بولنے لگے گا تو پہلے میرا نام پکارے گا ، لیکن ابھی تو صحیح سے رونا بھی نہیں سیکھا تھا کہ سو گیا خیر اٹھ جائے گا ابھی نہیں ، جب اسرافیل صور پھونکیں گے ، سوچ رہا تھا کہ ماں جی کو ہسپتال لے کر جاوں لیکن خبر آئی ہے کہ ہسپتال میزائل کے گرنے کی وجہ سے تباہ ہوگیا ہے اور آٹھ سو روحیں جسم کی قید سے آزاد ہوچکے ہیں ، ایک ہفتے سے سبزی اور راشن دینے والا نہیں آیا سنا ہے کہ اس کے گھر پر بھی بمباری ہوئی تھی ، وہ اور اس کا خانوادہ اسی کے ملبے تلے دفن ہیں ، ملبہ پر کتبہ لگا دیا ہے جس پر لکھا ہے " أمۃِ محمدی کا مقبرہ" ، کبھی فرصت ملے تو فاتحہ پڑھنے چلے آنا ، خیر یہ تو ہمارے یہاں روز مرہ کا معمول ہے تم پریشان مت ہونا ، اور سنا ہے تم تفسیر قرآن اور احادیث بھی پڑھتے ہو ، ایک حدیث ہے " المؤمن کَجَسد واحد ....الخ " خط کے جواب میں اس کی تشریح ضرور لکھ دینا ، دعا ہے کہ تم امن و سلامتی کے ساتھ رہو ، اچھا سنو ...! باہر ہیلی کاپٹر کی آوازیں آ رہی ہیں شاید اب ہمارے گھر کے گِرنے کی باری ہے ، زندہ رہا تو تمہارے جواب کا منتظر رہوں گا وگرنہ میدانِ حشر میں جواب مانگوں گا ،

اہلِ اسلام کو میرا بہت سارا پیار خط من جانب : آلِ غزہ (لاشوں کا

   15
1 Comments

Mohammed urooj khan

23-Oct-2023 12:47 PM

👌🏾👌🏾👌🏾👌🏾

Reply